02:42 , 21 جون 2026
Watch Live

دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز چین کے گوانگزو بائیون ائیرپورٹ کے نام

خوبصورت ترین ائیرپورٹ

Prix Versailles کے سالانہ بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کا خوبصورت ترین ائیرپورٹ قرار دیے جانے کا اعزاز چین کے شہر گوانگزو میں واقع گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 نے حاصل کر لیا ہے۔ اس درجہ بندی میں دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کا جائزہ مسافروں کے تجربے، تعمیراتی حسن اور دیگر اہم عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔

فضائی سفر کرنے والے کروڑوں افراد ہر روز مختلف ائیرپورٹس سے گزرتے ہیں، جہاں انہیں مختلف نوعیت کے تجربات حاصل ہوتے ہیں۔ بعض ائیرپورٹس اپنی سہولیات کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں جبکہ کچھ اپنی منفرد تعمیراتی خوبصورتی اور جدید ڈیزائن کے باعث مسافروں کے دل جیت لیتے ہیں۔

گوانگزو بائیون ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 کو اس کی شاندار تعمیر، سرسبز باغات، کشادہ ماحول اور جدید سہولیات کی بدولت پہلی پوزیشن دی گئی۔ اس ٹرمینل میں چین کے دیگر ائیرپورٹس کے مقابلے میں بہترین پبلک آبزوریشن ڈیک بھی موجود ہے، جہاں سے مسافر اور زائرین ہوائی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں: جے ڈی وینس

ٹرمینل 3 کی تعمیر میں جنوبی چین کی لنگنان ثقافت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کھلے احاطوں، قدرتی روشنی اور لکڑی کے خوبصورت کام کو ڈیزائن کا حصہ بنایا گیا، جس سے یہ ٹرمینل ثقافتی ورثے اور جدید فنِ تعمیر کا حسین امتزاج بن گیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا فرینکفرٹ ائیرپورٹ ٹرمینل 3 دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ بھارت کے گوہاٹی میں واقع لوک پریا گوپی ناتھ باردولوئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل 2 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کا نوی ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ چوتھے اور کمبوڈیا کا ٹیچو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پانچویں نمبر پر رہا، جبکہ دنیا کا خوبصورت ترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز چین کے گوانگزو بائیون ائیرپورٹ کے حصے میں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION