02:51 , 21 جون 2026
Watch Live

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں مصری وزیرِخارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو گہرا کیا جائے گا۔

یہ  بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقات

مصری وزیرخارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ابھرتے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION