08:45 , 17 جون 2026
Watch Live

پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے اور حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید کشیدہ نظر آرہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر مذاکرات کی پیش کش کی تھی جو اب بھی واپس نہیں لی گئی، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے رویہ اور بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پچھلے بیان میں بھی PTI کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ہمیشہ بات چیت سے آگے بڑھتی ہے، ٹکراؤ یا ڈیڈلاک سے نہیں۔ تاہم، مثبت جواب دینا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سلمان اکرم راجہ پر عدم اعتماد کا اظہار

مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتی لیکن ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سنجیدہ رویہ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پی ٹی آئی واقعی آگے بڑھنا چاہتی ہے تو اسے تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع ضائع کیا اور اب پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ حکومت ایسے عناصر سے بات نہیں کر سکتی جو انتشار، فساد اور انتہاپسند سوچ کو فروغ دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION