07:06 , 21 جون 2026
Watch Live

پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

امجد حسین ایڈووکیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ گلگت ریجن سے تعلق رکھنے والے کسی رہنما کو پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

امجد حسین ایڈووکیٹ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے اور پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے اب تک 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 6، آئی پی پی نے 4، مجلس وحدت مسلمین نے ایک اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، خواجہ آصف

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلز پارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک آئی پی پی کے حصے میں آئی ہے، جبکہ ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے ایک ایک نشست پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کو ملی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستوں سمیت پارٹی کے پاس 17 سے 19 نشستوں کی واضح اکثریت موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION