07:02 , 17 جون 2026
Watch Live

یاسر حسین کا کراچی کے کھلے مین ہول کے معاملے پر سخت ردعمل

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے کراچی میں کھلے مین ہول کے باعث ہونے والی حالیہ ہلاکت پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھکن کرپشن پر لگانا ہوگا، صرف گٹر پر نہیں، کیونکہ اصل مسئلہ بدعنوانی اور لاپرواہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد تقریباً ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی، جس نے شہریوں کو شدید غصے میں مبتلا کردیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی پر سخت تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ شہر میں مین ہولز پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جاتے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ غفلت بار بار جانیں لے رہی ہے مگر کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا ماضی سے متعلق جذباتی بیان

شوبز شخصیات نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ “ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد”، جسے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ ملی۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں اب تک 24 شہری، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں، کھلے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں۔ اس صورتحال نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اصل اصلاح وہاں کرنی ہے جہاں ڈھکن کرپشن پر لگانا ہوگا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION