06:55 , 18 جون 2026
Watch Live

پشین میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان گروپ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن میں چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کا قتل اور پولیس اہلکاروں پر حملے شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، بارودی مواد اور دیگر خطرناک سامان برآمد ہوا۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION