11:20 , 16 جون 2026
Watch Live

عدالت نے ضمانت دی، انجینیئر محمد علی مرزا کی رہائی

مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کی رہائی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد عمل میں آئی، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے آزاد کر دیا گیا۔ مقدمہ ان پر جہلم میں درج توہین مذہب کے الزام سے متعلق تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔ انہوں نے توہین مذہب کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

3 دسمبر کو جسٹس صداقت علی خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جہاں انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں: رانا ثنا اللہ

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ انجینیئر محمد علی مرزا کو 5،5 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے گئے۔

مچلکے جمع ہونے کے بعد آج انجینیئر محمد علی مرزا کی رہائی عمل میں آئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے باقاعدہ رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وہ واپس اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION